ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہشت گردی سے متاثر 117خاندانوں کو شہید پریوار فنڈ کا فائدہ

دہشت گردی سے متاثر 117خاندانوں کو شہید پریوار فنڈ کا فائدہ

Sun, 11 Dec 2016 21:42:39  SO Admin   S.O. News Service

جالندھر، 11/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہند سماچار گروپ کے چیف ایڈیٹر وجے کمار چوپڑہ کی قیادت والے شہید پریوار فنڈ کے تحت آج یہاں منعقد شہید پریوار فنڈ تقسیم کی تقریب میں دہشت گردی سے متاثر 117خاندانوں کو 30-30ہزار روپے کی مالی مدد کے علاوہ روزمرہ کی ضروریات کا سامان دیا گیا۔اس دوران جموں و کشمیر کے مہاجرین کی مدد کے لیے روز مرہ استعمال میں کام آنے والے سامانوں سے بھرے دو ٹرک کو بھی روانہ کیا گیا۔شہید پریوار فنڈ کے ترجمان وریند ر شرما نے بتایا کہ جالندھر میں آج منعقد تقریب برائے تقسیم میں دہشت گردی سے متاثر 117خاندانوں کے درمیان 35لاکھ 10 ہزار روپے مالی امداد کے طور پر تقسیم کئے گئے۔اس کے علاوہ روز مرہ کی ضروریات کی چیزیں بھی ان خاندانوں کے درمیان تقسیم کی گئیں۔شرما نے بتایا کہ ان خاندانوں کو 30-30ہزار روپے کی مالی مدد فکسڈ ڈپازٹ کی شکل میں دی گئی، اس کے علاوہ ایک سلائی مشین، چار کمبل، ایک سیٹ برتن، ایک لیڈیز سوٹ، ایک ساڑی، دو کپڑے، ایک تولیہ، ایک سوئٹر، ایک جوڑی چپل، 10 کلو آٹا اور 5 کلو چاول بھی دیا گیا۔انہوں بتایا کہ پروگرام میں حصہ لینے آئے خاندانوں کے لیے چوپڑہ کی طرف سے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
 


Share: